ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی: شیرور مٹھ سے گائیں چرانے کی کوشش ۔تین ملزمین گرفتار

اڈپی: شیرور مٹھ سے گائیں چرانے کی کوشش ۔تین ملزمین گرفتار

Wed, 14 Feb 2018 12:09:02    S.O. News Service

اڈپی 13؍فروری (ایس او نیوز) اڈپی ضلع کے ہیری اڈکا میں واقع شیرور مٹھ سے گائیں چرانے کی کوشش کرنے والے تین ملزمین کومٹھ سے متعلقہ لوگوں نے دھر لیا اور پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ 

بتایاجاتا ہے کہ جابر،وجئے شیٹی اور انگارانامی ملزمین شام کے وقت مٹھ کے اطراف مشکوک حالت میں ٹہلتے نظر آئے۔ شیرور مٹھ سوامی کے ڈرائیور پرساد نے انہیں روک کر پوچھ تاچھ شروع کی تو تینوں وہاں سے بھاگ کھڑے ہوئے۔ لیکن پرساد کی آوازیں سن کر دیگر افراد چوکنا ہوگئے اور بھاگنے والوں کا پیچھا کرکے انہیں پکڑلیا۔ مبینہ طور پر تفتیش کے دوران انہوں نے اقرار کیا کہ وہ مٹھ کے احاطے میں پالی جارہی گائیں چرانے کامنصوبہ بنارہے تھے۔ اس کے بعد ان تینوں کو پولیس کے حوالے کردیاگیا۔ مٹھ سے متعلقہ افراد کا الزام ہے کہ مٹھ کے احاطے سے گائیں چرانے کی ناکام کوششیں اس سے پہلے بھی کی گئی ہیں۔


Share: